نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد حماد ظاہر جہنم واصل

06 دسمبر, 2025 12:28

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشت گرد حماد ظاہر جہنم واصل

خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 1965 سے آباد شیعہ بستی مسلم کالونی پر بلڈوزر، گلگت بلتستان کے 150 خاندان بے گھر

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد حماد ظاہر مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ سمیت قتل، اقدام قتل، بھتا خوری اور متعدد سنگین دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

8:45 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top