نواب زادے نے دو بیٹیوں کو کچل دیا گیا، ریاست اشرافیہ کے سامنے گونگی کیوں ہے؟ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

05 دسمبر, 2025 15:31

شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں تابندہ بتول قتل کیس پر سخت بیان: اشرافیہ نے قانون کو یرغمال بنا لیا ہے، مظلوم خاندان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے ہیں

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے بلتستان کی معصوم بیٹی تابندہ بتول اور اس کی سہیلی کو اسلام آباد میں ایک بااثر نواب زادے کی گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کے دلخراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانیت سوز ہے بلکہ پورے ملک کے نظامِ انصاف اور ریاستی رٹ پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ اشرافیہ نے پاکستان کے قوانین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کمزور کے لیے قانون تلوار بن جاتا ہے اور طاقتور کے لیے ڈھال۔ معمولی غلطی پر غریب گرفتار ہو جاتا ہے مگر نواب زادہ دو بیٹیوں کو کچل کر قتل کر دے تو پولیس، میڈیا اور سیاسی قیادت سب گونگی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے برادر کی وفات پر تعزیت کی، آبائی گھر آمد

علامہ راجہ ناصر عباس نے خبردار کیا کہ اگر اس بار بھی ریاست نے اشرافیہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے تو قوم کا ریاستی اداروں سے اعتماد ختم ہو جائے گا۔ ہم کسی صورت اس ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے اور مظلوم خاندان کے ساتھ ہر فورم، ہر سطح پر کھڑے رہیں گے۔

7:57 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top