علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے برادر کی وفات پر تعزیت کی، آبائی گھر آمد
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے نجف اشرف سے تشریف لائے مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دامت برکاتہم کے وکیل مطلق حجۃ الاسلام والمسلمین امجد حسین عابدی سے ملاقات کی اور ان کے والدِ گرامی حضرت علامہ شیخ نذیر حسین اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفاتِ حسرت آیات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ قمر رضا مجاہد، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علماء و زعماء بھی موجود تھے۔
تعزیتی ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام امجد عابدی نے مہمانوں کو آیت اللہ حافظ بشیر نجفی دامت برکاتہم کے آبائی گھ گھر کی زیارت کرائی اور مرجعیتِ نجفی خاندان کی ڈیڑھ صدی پرانی گرانقدر دینی، علمی اور سماجی خدمات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ اس خاندانِ مرجعیت نے لاہور شہر کے دور دراز علاقوں تک ہدایتِ حق کی روشنی پھیلائی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں پر تشدد اور کم عمری مزدوری اسلامی تعلیمات کے خلاف سنگین جرم ہے، علامہ عارف واحدی
ملاقات میں دینی، علمی، قومی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ شرکاء نے قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی علمی، عوامی، فلاحی، سماجی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی توفیقات میں مزید اضافے کی دعائیں کیں۔







