12 روزہ جنگ کے تمام نقصانات پورے، اب ایران پہلے سے کئی گنا طاقتور ہے، ایرانی وزیر دفاع

05 دسمبر, 2025 14:51

شیعیت نیوز: ایرانی وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے جمعرات کی سہ پہر شہداء کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ 12 روزہ صہیونی۔امریکی جارحیت میں ہونے والے تمام نقصانات کی مکمل تلافی کر دی گئی ہے اور آج وزارتِ دفاع کی طاقت پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ پوری قوت اور بغیر کسی غفلت کے جاری رہے گا۔

جنرل نصیرزادہ نے امریکہ کی پشت پناہی سے اسرائیل کی ایران پر کی گئی 12 روزہ جارحیت اور اس کے بعد کے حالات کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ایران طاقتور ہو، اسی لیے وہ ہمارے جوہری سائنسدانوں کو شہید کرتا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے۔ اس کا واحد علاج یہ ہے کہ ہم ہر شعبے میں مزید طاقتور اور خودکفیل بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ کمانڈر کا بڑا بیان: ہمارا اسلحہ 100% ملکی ہے، دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ محاذِ باطل کے سامنے محاذِ حق کا واحد راستہ مزاحمت ہے اور اس عظیم جدوجہد میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای محاذِ حق کی قیادت فرما رہے ہیں۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ خون ایران کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنائے گا۔

1:22 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top