ایرانی بحریہ کمانڈر کا بڑا بیان: ہمارا اسلحہ 100% ملکی ہے، دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے

05 دسمبر, 2025 14:47

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی تمام مشقوں اور آپریشنز میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور سازوسامان 100 فیصد ملکی ماہرین اور نوجوان ایرانی انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔

امام خمینی نوشہر یونیورسٹی آف میری ٹائم سائنسز کی 45ویں سالگرہ اور یومِ طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ اب صرف ایک آپریشنل فورس نہیں رہی بلکہ ایک اسٹریٹجک، فیصلہ کن اور طاقتور بحری قوت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انبیاء کی سرزمین مظلوموں کے خون سے تر ہے، صہیونی مظالم جاری، عالمی ادارے خاموش ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ 86ویں بحری بیڑے کی عالمی سمندروں میں مسلسل موجودگی اور دیگر بین الاقوامی کارنامے دراصل انہی نوجوان طلباء کی تعلیم و تربیت کا نتیجہ ہیں جو آج ملکی جامعات میں بیٹھے ہیں اور کل اس عظیم فورس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو مقام ایرانی بحریہ نے حاصل کیا ہے، یہ 45 سالہ مخلصانہ، علم و ہنر سے بھرپور اور وفادار اہلکاروں کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔

سہند ڈسٹرائر کی دوبارہ ایرانی پانیوں میں شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کمانڈر بحریہ نے کہا کہ سہند ایک کثیرالمقاصد جدید جنگی جہاز ہے جو جدید ترین ہتھیاروں اور سازوسامان سے لیس ہے۔

آخر میں انہوں نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ ایران کے اسٹریٹجک سازوسامان اور بحری طاقت کو دیکھتے ہوئے بہتر ہے کہ حملے کا ارادہ کرنے سے پہلے کئی کئی بار سوچ لیں۔

11:49 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top