قم المقدسہ میں مادرِ عباسؑ جناب ام البنینؑ کی شہادت پر عظیم الشان مجلس عزا، حوزہ الولایہ میں سوز و گریہ، طلاب و اساتذہ کی کثیر تعداد شریک

05 دسمبر, 2025 07:31

شیعیت نیوز: حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ مادرِ حضرت عباسؑ جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عظیم الشان مجلسِ عزا منعقد

حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں مادرِ وفادارِ اہل بیتؑ، جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ ایک عظیم الشان مجلسِ عزا منعقد ہوئی جس میں طلاب، اساتذہ اور مقامی مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور زیارتِ آل یاسؑ سے ہوا، جس کے بعد تقوی برادران نے سوز خوانی پیش کیا۔

جناب گلشیر علی مہدوی نے بارگاہِ اہل بیتؑ میں سلام پیش کیا جبکہ جناب سید حسنین عباس کاظمی نے جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی شان میں پر سوز منقبت پڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ مظالم پر اسلامی دنیا کی مجرمانہ خاموشی تاریخ کا ناقابلِ معافی داغ ہے، مفتیِ اعظم عمان

مجلس سے مدرسہ الولایہ قم کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید حسن رضا نقوی نے خطاب کیا اور جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے فضائل، وفا، صبر اور کربلا میں آپ کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔

اختتام انجمن درِ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے پر سوز نوحہ خوانی اور سینہ زنی سے ہوا۔

یہ پر وقار مجلسِ عزا بزمِ صبر و وفا کے زیرِ اہتمام نہایت معنوی اور بابرکات ماحول میں منعقد ہوئی۔

1:14 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top