طاہر حسن نئیر کی علامہ احمد اقبال رضوی سے اہم ملاقات، دسمبر تک تنظیم سازی مکمل کرنے کا عزم

04 دسمبر, 2025 16:07

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی خیبر پختونخواہ کے صوبائی آرگنائزر طاہر حسن نئیر نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی کارکردگی، اضلاع کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان: شیعہ نوجوان لاپتا، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آئندہ کے اہداف طے کیے اور عزم ظاہر کیا کہ ان‌شاءاللہ دسمبر ۲۰۲۵ء کے آخر تک جنوبی خیبر پختونخواہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر سید ظہیر نقوی، ارشاد بنگش اور اصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

3:27 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top