گلگت بلتستان: شیعہ نوجوان اچانک لاپتا، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی

04 دسمبر, 2025 16:04

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے شیعہ نوجوان کو تھور نالہ چلاس کے مقام سے اٹھا لے جایا گیا، 4 دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں۔

گلگت بلتستان کے ضمیر چوک بلاک برمس سے تعلق رکھنے والا ایک شیعہ نوجوان، جو راولپنڈی سے گلگت واپسی کے سفر پر تھا، تھور نالہ (چلاس) کے قریب سے اچانک لاپتا ہو گیا ہے۔

چار دن گزرنے کے باوجود نہ تو اہلِ خانہ کو کوئی اطلاع ملی ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نوجوان کا تعلق ایک پرامن خاندان سے ہے اور اسے کسی بھی جرم یا الزام کا سامنا نہ تھا۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ایک بے گناہ شہری کو کس بنیاد پر غائب کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: داعشی تکفیری جولانی کا اسرائیل کے 7 حملوں پر بھی منہ بند، “ایران سے گولی نہ چلے گی” والوں کی حقیقت کھل گئی

اس طرح بغیر عدالتی کارروائی یا ثبوت کے نوجوانوں کو اٹھا لینا پاکستان کے آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جو علاقے میں بے چینی، محرومی اور سرکار کے خلاف بداعتمادی کو جنم دے رہا ہے۔

عوامی و دینی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لاپتہ نوجوان کو بازیاب کرایا جائے اور آئندہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

1:36 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top