صوبائی وزیر سندھ سید ناصرحسین شاہ کی کربلا کے گورنر نصيف جاسم الخطابي سے ملاقات
شیعیت نیوز: سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ان دنوں زیارات کے غرض سے عراق کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کی گورنر کربلا نصيف جاسم الخطابي سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال، زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور ویزے میں آسان رسائی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : مدرسے میں 6سالہ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی گرفتار
پاکستان اور عراق روحانی بھائیوں کی طرح ہیں اور مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک عراق تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی مصنوعات عراق میں مقبول ہیں تجارت کے فروغ کے لئے مذید اقدامات کئے جائیں گے۔







