مدرسے میں 6سالہ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی گرفتار

04 دسمبر, 2025 09:38

شیعیت نیوز:کراچی کے تکفیری مدرسے میں معصوم طالبعلم کو بدترین تشددکانشانہ بنانے والاکالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر عزیز بروھی گوٹھ میں طالب علم پربدترین تشدد کرنے والے سفاکاستاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کا تعلق دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ سے بتایا جاتا ہے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شدت پسندی کو ایک اور شکست، کالعدم ٹی ایل پی کی ایماء پر گرفتار معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا رہا

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متاثرہ بچہ اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، بچے کےوالد کہنا ہے کہ میرا بچہ اس وقت غشی کے عالم میں جھٹکے لے لے کر اٹھتا ہے اور بے ہوش ہوجاتا ہے۔

6:34 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top