رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ دبیر حسین کی وفد کے ہمراہ کور کمانڈر کوئٹہ میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات

03 دسمبر, 2025 18:02

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئیر نائب صدر علامہ دبیر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔ جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔

شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کی زمین کم پڑ رہی ہے۔ جس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مدرسے میں 6سالہ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی گرفتار

علاوہ ازیں مری آباد (علمدار روڈ) کی زمینوں کے کاغذات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، گیس اور بجلی کے مسائل، جبکہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش پانی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم نے کہا کہ ان مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

4:56 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top