شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

03 دسمبر, 2025 18:45

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب تاریخی بادشاہی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے رہنماء قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مدرسے میں 6سالہ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی گرفتار

ملاقات میں ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کو وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مل جل کر اتحاد امت کی کاوشوں کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مذہبی حلقوں کو بھی بڑھ چڑھ کر اپنا قومی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

4:36 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔