پاکستان میں بنیادی حقوق کی پامالی سب سے بڑا مسئلہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

02 دسمبر, 2025 18:23

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جس میں اپوزیشن لیڈر تک موجود نہیں؟ اچانک کوئی بل لا کر سر پر تھوپ دیا جاتا ہے، اراکین کو بل پہلے فراہم نہیں کیا جاتا کہ وہ اس پر غور و خوض اور ہوم ورک کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد بیٹا شراب کیس میں گرفتار، 8 سال پرانا باپ کا قتل اعتراف کر گیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی قانون سازی ہو رہی ہے، وہ بغیر ہوم ورک، جلد بازی اور اندھا دھند طریقے سے کی جا رہی ہے جس کا نتیجہ ملک و قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام بنیادی حقوق سے محروم کر دی گئی ہے۔ ملک کا سب سے پاپولر لیڈر عمران خان جیل میں ہے، اس سے ملاقات تک نہیں ہونے دی جا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پورے ملک میں سانس لینا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، ان کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اور ان کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

4:56 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top