کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد بیٹا شراب کیس میں گرفتار، 8 سال پرانا باپ کا قتل اعتراف کر گیا

02 دسمبر, 2025 18:10

شیعیت نیوز: کالعدم لشکر جھنگوی کا ملعون دہشت گرد بیٹا فیصل آباد جڑانوالہ میں شراب فروشی کے شبہ میں گرفتار ہونے کے دوران باپ کے قتل کا اعتراف کر گیا

پاکستان کے شہر فیصل آباد کے تھانہ سٹی جڑانوالہ میں پولیس اہلکاروں کو اس وقت حیرت ہوئی جب شراب فروشی کے شبہ میں تھانے طلب کیے گئے ایک شخص، جو کالعدم لشکر جھنگوی کا ملعون دہشت گرد نکلا، نے دورانِ تفتیش اپنے باپ کے قتل کا اعتراف کیا۔

جس شخص کے قتل کا اعتراف کیا جا رہا تھا وہ نہ تو پولیس کے ریکارڈ میں لاپتہ تھا اور نہ ہی اس کی گمشدگی کی کوئی درخواست وصول ہوئی تھی۔

ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہوا کہ والد کے قتل کا اعتراف کرنے والا شخص، جو لشکر جھنگوی کے دہشت گرد رفاقت (عرف رفیق) ہے، شاید کسی دباؤ میں یا اپنی جان چھڑوانے کے لیے ایسی بات کر رہا ہے مگر پولیس کو علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے والد آٹھ سال سے اپنے گھر نہیں آئے۔

جب پولیس نے ملزم سے پوچھا کہ والد کی لاش کہاں ہے تو انھیں جواب ملا کہ ’ہم نے تو لاش کو گھر میں ہی گڑھا کھود کر دفنا دیا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا پنجاب میں خفیہ نیٹ ورک، باپ کے قتل کا انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بیان کے بعد ۲۶ نومبر کو زیرِ حراست شخص کے گھر کی کھدائی شروع کی گئی اور دو روز بعد یعنی ۲۸ نومبر کی شام گھر کے نیچے سے کچھ ہڈیوں پر مشتمل ایک لاش کی باقیات برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق یہ ہڈیاں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جڑانوالہ بھجوائی گئی ہیں اور لاہور میں قائم پنجاب فرانزک لیب سے ڈی این اے کے معائنے کے بعد یہ معلوم ہو سکے گا کہ آیا یہ ہڈیاں زیرِ حراست ملزم کے والد کی ہیں۔

شراب فروشی کا الزام جو قتل کے مقدمے میں بدل گیا

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر یوسف شہزاد سپرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’وہ جو کہاوت بنی ہوئی ہے کہ قتل کبھی چھپ نہیں سکتا اور ایک نہ ایک دن سامنے آ کر رہتا ہے، وہ کہاوت اس کیس میں پورا اترتی ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’پولیس کو تو اس شخص کے بارے میں کوئی ایسا شبہ نہیں تھا کہ اس نے اپنے باپ کا قتل کیا ہو لیکن اس کے گھر میں کچھ دنوں سے اس کی ایک بہن نے ایسا کہنا شروع کر رکھا تھا کہ ’تم نے میرے باپ کو مارا، میں پولیس میں تمہاری رپورٹ کروں گی۔‘

3:03 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top