جامعہ المصطفیٰ کراچی کے استاد حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی انتقال کر گئے

02 دسمبر, 2025 17:36

شیعیت نیوز: جامعہ المصطفیٰ شعبہ کراچی کے مایہ ناز مدرس حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی انتقال کر گئے

مرحوم و مغفور حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی عارضہ قلب بند ہونے کے سبب آج صبح دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں زیر تعلیم تھے اور چند ماہ قبل جامعہ المصطفیٰ العالمیہ شعبہ کراچی پاکستان میں بحیثیت استاد خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

گزشتہ دنوں عارضہ قلب کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے؛ تاہم آج صبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔

مرحوم کا تعلق گلگت بلتستان کے شہر جلال آباد سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تلہ گنگ: افغان دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، قاسم عرف حسن کا اعتراف طالبان کمانڈر ارمانی کی سازش ظاہر

حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی کی المناک رحلت پر جوامع روحانیت گلگت بلتستان، استور، نگر، ہنزہ اور جامعہ المصطفیٰ کراچی کے اساتذہ و طلبہ نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

8:05 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔