تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا اعلان: تمام سیاسی قیدی رہا ہوں، 1973ء کا آئین بحال ہو
شیعیت نیوز: تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان نے اپنے جاری کردہ 6 نکاتی مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی عمل میں لائی جائے اور 1973ء کا آئین اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
تحریک کے مطالبات میں پارلیمان کی مکمل بالادستی یقینی بنانے، داخلی و خارجی پالیسیوں کی تشکیل کا اختیار صرف اور صرف پارلیمان کو دینے، میڈیا کی مکمل آزادی کو یقینی بنانے اور پیکا سمیت تمام سیاہ قوانین کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن: کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 منشیات فروش دہشت گرد مقابلوں میں ہلاک
تحریک نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ایک آزاد، خودمختار اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس کے تحت جلد از جلد شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں۔







