سی سی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن: کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 منشیات فروش دہشت گرد مقابلوں میں ہلاک

02 دسمبر, 2025 13:08

شیعیت نیوز: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے ملک دشمن دہشت گرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے منشیات فروش دہشت گردوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ مقابلوں میں 6 منشیات فروش دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹاؤن میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش دہشت گردوں سے مقابلے ہوئے، اس دوران ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

منشیات فروش دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کے دوران آصف، محسن فرید، فاروق، رمضان ڈوگر، وسیم اور ایک دیگر ملزم مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی سے وابستہ منشیات فروش دہشت گرد تھے اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی ایام فاطمیہ ؑ کی عزاداری پر بلبلااٹھا، چیخیں ہی چیخیں

یاد رہے کہ جولائی میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سی سی ڈی کے مقابلوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک دن میں جعلی مقابلوں کی 50، 50 درخواستیں آ رہی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں چیف جسٹس نے درخواست گزار فرحت بی بی کی پٹیشن پر آئی جی پنجاب کو طلب کیا تھا۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہو رہے ہیں۔

11:41 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔