اگر اسرائیل نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے کئی گنا زیادہ سخت جواب ملے گا: پاسداران انقلاب ترجمان

01 دسمبر, 2025 19:28

شیعیت نیوز: ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ کوئی نیا مقصد ہے اور نہ ہی اپنی پرانی غلطیوں کو دہرانے کی صلاحیت باقی رہی ہے۔

انہوں نے ایرانی ٹی وی نیٹ ورک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے کسی نئی شرارت یا جارحیت کی حماقت کی تو اسے پہلے سے کئی گنا زیادہ سخت اور تباہ کن جواب ملے گا، اس میں ذرّہ برابر شک نہیں۔

بریگیڈیئر نائینی نے کہا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیلی رژیم کو فیصلہ کن شکست ہوئی ہے جس کا اعتراف خود اسرائیلی سیاسی و عسکری حکام اور امریکی تھنک ٹینکس کھلے لفظوں میں اعتراف کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے اسرائیلی رژیم کی سلامتی اور خفیہ ایجنسیوں کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اب صرف ۱۳ فیصد یہودی آبادکار ہی سمجھتے ہیں کہ ان کی رژیم اپنے مقاصد میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ نے اقیانوسوں میں 2 سال تک خودکفیل رہنے والا تیرتا شہر تیار کر لیا

نائینی نے حالیہ محاذ آرائی کو شدید نوعیت کی ہائبرڈ جنگ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے ایران اور اس کے اتحادیوں نے ایران کی بسیج، دفاعی اور جوابی صلاحیت کا مکمل غلط اندازہ لگایا تھا۔ حالیہ میدانِ جنگ ایک عالمی پیمانہ ثابت ہوا جس نے دشمن کی تمام کمزوریوں کو مکمل بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج اپنی تاریخ کی سب سے بلند ترین سطح پر حربی تیاری، جدید اسلحہ اور تخلیقی صلاحیت کے اعتبار سے موجود ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی جنگی صلاحیتیں حالیہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو چکی ہیں۔

3:51 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔