کراچی میں معصوم ابراہیم کی المناک موت، خستہ حال شہر انتظامیہ پر سوالیہ نشان
شیعیت نیوز: کراچی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سالہ معصوم ابراہیم اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اہلِ محلہ اور اہلِ خانہ کے مطابق یہ سانحہ کسی بیماری کے باعث نہیں بلکہ شہر کی خستہ حالی، تباہ حال سڑکوں، کھلے مین ہولز اور انتظامی نااہلی کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی ایام فاطمیہ ؑ کی عزاداری پر بلبلااٹھا، چیخیں ہی چیخیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی، جو ملک کی معیشت کا 70 فیصد بوجھ اٹھاتا ہے، بدترین بدانتظامی اور کرپشن کا شکار ہے۔ گلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، گٹر کھلے پڑے ہیں، اور ٹریفک میں چلتے بھاری ڈمپر شہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن چکے ہیں۔ اگر کوئی حادثے سے بچ بھی جائے تو کھلے نالوں، گٹرز یا شہر میں بڑھتی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا نشانہ بن جاتا ہے۔
اس افسوسناک واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل افسوس صرف انتظامیہ کی نااہلی پر نہیں بلکہ اُن حلقوں پر ہے جنہوں نے شہر اور صوبے کو ذاتی مفادات کی خاطر کرپشن زدہ عناصر کے حوالے کر رکھا ہے۔
معصوم ابراہیم کی موت نے ایک بار پھر کراچی کے باسیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور شہر میں بنیادی سہولیات کی بحالی اور سخت اقدامات کی ضرورت کو اُجاگر کر دیا ہے۔







