آئی ایس او نے جامعہ کراچی کے وسائل پر کسی بھی قبضے کی کوشش مسترد کر دی
شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (آئی ایس او) جامعہ کراچی یونٹ کے ترجمان نے جامعہ کی زمین، وسائل، اثاثوں اور ادارہ جاتی شناخت کو نجی مفادات یا کسی خیراتی و کارپوریٹ مافیا کے سپرد کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ICCBS کی علیحدگی، نجکاری یا قبضہ گیری کے کسی بھی منصوبے کے خلاف اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ ایک پیج پر متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ احمد اقبال رضوی کی بہارہ کہو میں مؤمنین سے اہم ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو
انہوں نے واضح کیا کہ جامعہ کراچی کے وسائل پر کسی قسم کا ڈاکہ یا قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ نے اس فیصلے کو تعلیمی ادارے کے مستقبل کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جامعہ کی خودمختاری اور علمی وقار کے منافی ہیں۔
تنظیم نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر دانشمندانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ تعلیمی ادارے کو مزید تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔







