علامہ احمد اقبال رضوی کی بہارہ کہو میں مؤمنین سے اہم ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو

29 نومبر, 2025 15:49

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے بہارہ کہو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاراچنار سے آئے ہوئے مؤمنین اور عمائدین سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و قومی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملے نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تباہ کردی، ایرانی دفاعی مشیر

شرکائے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “اگر سیاست کا مقصد عوام کی فلاح ہو تو یہ عبادت کے درجے میں شمار ہوتی ہے، لیکن اگر اسے طاقت، اقتدار یا کرپشن کے لیے استعمال کیا جائے تو ایسی سیاست نہ اخلاقاً درست ہے اور نہ شرعاً قابل قبول۔”

علامہ رضوی نے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات پارلیمنٹ میں کردار، جرأت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر پارلیمنٹ میں ایسے نمائندوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے تو ملک میں بامقصد اور مثبت تبدیلی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں، جبکہ قومی مسائل کے حل میں بھی نمایاں پیش رفت ممکن ہو گی۔

4:27 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top