ایرانی مسلح افواج ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے، میجر جنرل امیر حاتمی

29 نومبر, 2025 15:49

شیعت نیوز: ایرانی زمینی فوج کے کمانڈر اِنچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی خطرے کے مقابلے میں فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی بحریہ کے قومی دن کے موقع پر کردستان فلوٹنگ نیول بیس کا افتتاح اور سہند ڈسٹرائر کو جنوبی بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران جنرل حاتمی نے ایرانی بحریہ کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی کوششوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر ایران کی بے مثال طاقت نمایاں ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ میں 48ویں قومی و بین الاقوامی قرآنی و نهجی مقابلے یکم دسمبر سے

انہوں نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران بحریہ کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامے اسلامی جمہوری ایران کی بحری تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

جنرل حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ ماہر اور تجربہ کار افرادی قوت کی بدولت ملکی سطح پر نیول پرزہ جات اور سازوسامان کی تیاری میں خود کفیل ہوچکی ہے اور وزارت دفاع کی بحری صنعتوں اور کمپنیوں کے تعاون سے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امن و سلامتی قائم کرنے میں تعمیری اور بے مثال کردار ادا کیا ہے، جب کہ اس کے مقابلے میں صہیونی حکومت کے تخریبی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

آخر میں جنرل حاتمی نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کی پائیدار سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور دفاعی ترقی کے راستے پر پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

4:52 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top