بہاولنگر میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ؛ کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
شیعت نیوز :بہاولنگر گودی روڈ پر سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ناکے پر ملزمان کو روکا گیا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں چیک پوسٹ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
گرفتار زخمی دہشتگرد کی شناخت محبوب علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔







