ہنگو میں چیک پوسٹ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

27 نومبر, 2025 10:11

شیعت نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بدھ کی رات ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں قاضی طالب چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خان زیب محمد کی قیادت میں پولیس فورس نے فوری جوابی کارروائی کی۔

پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر بھرپور مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رہنما کی کھلی دھمکی: پاکستان کے کونے کونے میں ہمارے نظریاتی لوگ تیار بیٹھے ہیں

سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس نے حملہ ناکام بنا دیا، تاہم کارروائی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور عبدالصمد جامِ شہادت نوش کر گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان دو گھنٹے تک شدید لڑائی جاری رہی، جس میں دہشت گردوں کے متعدد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

7:49 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top