ایران دفاعی طور پر مکمل تیار ہے، دشمن کو پشیمان کن جواب دیں گے: ایرانی وزیر دفاع

28 نومبر, 2025 09:48

شیعت نیوز : ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دفاعی لحاظ سے پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مضبوط ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا مخاصمت آمیز اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دشمن کی حرکات کو مسلسل اور گہری نظر سے مانیٹر کر رہے ہیں، لیکن ہمارے لیے اصل اہمیت مسلح افواج کی مکمل آمادگی ہے۔ آج ہم پوری طاقت اور معلوماتی برتری کے ساتھ ہر طرح کے خطرے کا نہ صرف جواب دینے کے لیے تیار ہیں بلکہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ردعمل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریلوے اسٹیشنوں کا سسٹم ہیک؛ ابو عبیدہ کی تقریر اور فلسطینی نغمے نشر

انہوں نے جون میں صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران ایران نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا صرف ایک حصہ ظاہر کیا تھا۔ ہم نے اپنی تمام دفاعی طاقت بروئے کار نہیں لائی۔

وزیر دفاع نے انتباہ کیا کہ اگر دشمن غلط اندازہ لگاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی قسم کی حرکت کرے تو اسے فوری، پشیمان کن اور سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

2:20 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top