علامہ اشفاق وحیدی کی وزیرِ مملکت طلال چوہدری سے اہم ملاقات

28 نومبر, 2025 09:38

شیعت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق ممبر امن کمیٹی اسلام آباد/راولپنڈی علامہ اشفاق وحیدی نے وفد کے ہمراہ وزیرِ مملکت امورِ داخلہ جناب طلال چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں ان کے ساتھ منظور قزلباش بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سالمیت، بین الاقوامی حالات، بین المذاہب ہم آہنگی اور حالیہ دہشتگردی کی لہر جیسے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت کے دفاع میں حضرت زہراؑ کی استقامت امت کے لیے نمونہ ہے، حجت الاسلام علی اکبر رستمی

علامہ اشفاق وحیدی نے گفتگو کے دوران گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ اسی طرح شیعہ ہزارہ برادری کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج استحکامِ پاکستان کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد نہایت ضروری ہے، تاکہ وطنِ عزیز میں خوشحالی آئے اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو۔

وزیرِ مملکت داخلہ جناب طلال چوہدری نے علامہ اشفاق وحیدی کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت فکر رکھنے والے علماء کی معاشرے میں اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف حکومتی سطح پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

3:57 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top