سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

27 نومبر, 2025 14:16

شیعت نیوز: سی سی ڈی کے رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست کالعدم لشکرِ جھنگوی کا دہشتگرد ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب زیرِ حراست ملزم قیصر کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے ساتھیوں نے اچانک حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں چیک پوسٹ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قیصر 3 درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔

10:55 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top