میرانشاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

27 نومبر, 2025 10:10

شیعت نیوز : سی ٹی ڈی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یارمجان اور لطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم یارمجان اور لطیف دتہ خیل بازار خودکش دھماکے میں براہِ راست ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رہنما کی کھلی دھمکی: پاکستان کے کونے کونے میں ہمارے نظریاتی لوگ تیار بیٹھے ہیں

حکام نے بتایا کہ دتہ خیل دھماکے میں پولیس کانسٹیبل سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔ گرفتار سہولت کار سی ٹی ڈی کو دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

10:53 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top