جناب سیدہ کا سیاسی و سماجی کردار امت کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

26 نومبر, 2025 15:50

شیعت نیوز: ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جامع مسجد و امام بارگاہ محمدی گلبرگ ٹاؤن لاہور میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سیاسی، سماجی اور دفاعِ ولایت میں نمایاں کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ کا ہر قدم امت کے لیے رہنمائی ہے اور ان کا کردار تاریخ اسلام میں ناقابلِ فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی پنجاب حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، آذان سے قبل درود پاک پڑھنے کے جرم میں مقدمہ درج

انہوں نے امامِ وقت کی نصرت کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امامِ وقت کا دفاع، ان کی حمایت اور ہر میدان میں ان کی نصرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا پوری امت کے لیے اہم اور بنیادی پیغام ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں بھی حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزاء منعقد ہوئیں جن میں مؤمنین و مؤمنات کی بڑی تعداد نے بھرپور عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔

7:53 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top