مریم نواز کی پنجاب حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، آذان سے قبل درود پاک پڑھنے کے جرم میں مقدمہ درج

26 نومبر, 2025 15:55

شیعیت نیوز: مریم نواز کی پنجاب حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، آذان سے قبل درود پاک پڑھنے کے جرم میں مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی خلاف دین، شریعت، اسلام اور مذہبی آزادیوں کے خلاف کاررائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، پنجاب کی متعصب اور بے دین پولیس نے ایک اور نیا چاند چڑھا دیا ہے ۔

حفیظ پارک گوجرہ سٹی جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ میں نماز عشاء کی آذان سے قبل پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) ان کی پاکیزہ آل ؑ اور اصحاب پر درود پاک پڑھنے کو جرم قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کردیا گیا۔

مسجد ہذٰا کے پیش نماز پیش نمازآصف محمود مصطفائی ولد عبد الرحمٰن قوم جٹ سکنہ چک نمبر 96ج ب حال مین بازار حفیظ پارک گوجرہ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 6 PSSR کے ارتکاب کے جرم کے سبب ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ اطلاع پرسکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا

مقدمہ مقامی تھانہ سٹی گوجرہ میں اے ایس آئی سخی سرور بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ مولوی آزان سے قبل تیز آواز میں صلوۃ پڑھ رہا تھا، جب ہم مسجد پہنچے تو اما م مسجد مین گیٹ کو تالا لگا کر فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس قبل اہل تشیع مکتب فکر کے خلاف سینکڑوں بوگس مقدمات فقط جلوس عزا کے 5 منٹ تاخیر سے اختتام ہونے ، بغیر تھانے کو اطلاع دیئے گھر کی چار دیواری میں مجلس عزا منعقد کرنے پر درج کیئے جاچکے ہیں۔

افسوس مریم نواز صاحبہ جو کہ اس وقت پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں اور فخریہ انداز میں کہتی ہیں کہ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں لیکن ان کی ماتحت پولیس آئے روز ایسے اقدامات کرتی نظر آتی ہے جس سے ظاہر ہوتا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ کوئی کافر ریاست ہے جہاں اس طرح کی سختیاں عائد ہیں۔

9:11 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top