رجیم چینج کا سب سے بڑا ہدیہ مجھے متحدہ اپوزیشن کی صورت میں ملا، تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، سابق قائد حزب اخلاف کاظم میثم

26 نومبر, 2025 13:41

شیعیت نیوز: اسمبلی مدت کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے پرلیمانی لیڈر اور ڈھائی برس قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دینے والے محمد کاظم میثم نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ رجیم چینج کا سب سے بڑا ہدیہ مجھے متحدہ اپوزیشن کی صورت میں ملا۔ ہماری متحدہ اپوزیشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف، بی این ایف اور آزاد اراکین اسمبلی کا گلدستہ تھا۔ مجھے اس عرصہ میں اپنے اپوزیشن اراکین نے جتنا سپورٹ کیا اس کے تشکر کے لیے الفاظ کم ہیں۔ سب میرے دست و بازو بنے اور گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں ایک منظم، متحرک، باوقار اور مربوط اپوزیشن کا کردار ادا کرکے اپوزیشن کے بینچ کے وقار میں اضافہ کیا، اس اہم جمہوری رول سے قوم کو آگاہ کیا اور نامساعد حالات کے باوجود ڈٹے رہے۔ مجھ سے اپوزیشن اراکین کو چھیننے کے لیے بڑے بڑے برج گئے لیکن یہ سب نہیں گرے۔

میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا گلگت بلتستان میں مزاحمتی سیاست کے علمبردار،قوم پرست ،حق گو رہنما نواز خان ناجی صاحب کا جنہوں نے ہماری سرپرستی کی اپنے تجربات شئیر کیے اور جڑے رہے۔انہوں نے بے باکی اور جرائت و بہادری سکھائی۔ سئینرسیاستدان سماجی رہنما راجہ زکریاخان کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے اپنے تجربات سے مستفید کیا لاکھ جتن کے باوجود وہ اپنے ضمیر پر ڈٹے رہے اور غیرت کا مظاہرہ کیا۔ میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جی بی کے سیاسی قائدین میں سب سے ذہین و فطین رہنما، زیرک، ہشیار اور سسٹم کا سب سے زیادہ فہم رکھنے والا جاوید علی منوا کا جنہیں جی بی کا برین کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے ہر پل رہنمائی کی ہر معاملے کو اسمبلی میں بہترین انداز میں اٹھایا۔ قومی مسائل کے حل کے لیے کوشش کی۔ عوام دشمن فیصلوں سے قوم کو آگاہ بھی کیا اور روکنے کی کوشش بھی کی۔

میں نہایت شریف متواضع اور انتہائی دیانتدار تحریک انصاف کے رہنما وزیر محمد سلیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر آسان اور مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ بھائی بن کر چلے اور خطے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا۔قبلہ شیخ اکبر علی رجائی کا بھی شکریہ جنہوں نے آفس کے تمام معاملات میں میری مدد کی، میری سرپرستی کی اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔ خصوصی شکریہ سید سہیل عباس کا ادا کرنا ضروری ہے جنہوں نے قانون سازی کے تمام معاملات میں ہماری مدد کی۔ انہوں نے جرات بہادری اور استقامت کے ساتھ جس طرح ہمارے کندھے سے کندھا ملاکرچلے اس پر انکے حلقے کے عوام کو فخر ہونا بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک طالبان پاکستان کے تکفیری وہابی دہشت گردوں کا قرآن سر پر رکھ کر شیعہ قتل عام کا اعلان

میں کرنل عبیدللہ بیگ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپوزیشن کے تمام مشترکہ فیصلوں پر من و عن عمل کیا اور اسمبلی میں بھرپور آواز بلند کی۔ میں اپنی بڑی بہن کلثوم فرمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو شروع دن سے استقامت اور بہادری کے ساتھ میدان میں ڈٹی رہی اسمبلی میں بھرپور نمائندگی کی اور اپوزیشن میں متحرک رہی۔ میری طرف سے شکریہ اپنی بہن ڈاکٹر کنیز فاطمہ کا جنہوں نے باوقار انداز میں اسمبلی مدت پوری کی، استقامت و بہادری کیساتھ جماعت سے وفا نبھائی، مشکلات کا مقابلہ کیا، دھمکیوں اور مراعات کو ٹھکراکر اپنے موقف پر ڈٹی رہی۔ یہ دونوں خواتین صنف آہن ٹھہری ہیں، جنہوں نے وزارت اور حکومت پر اپوزیشن کو ترجیح دی۔ جی بی کے عوام ان دونوں کی استقامت و بہادری اور اپنے نظریے سے لگاوپر متفخر ہے۔

ان تمام احباب کے ساتھ مل کر ہم نے درد سہے، مشکلات کا مقابلہ کیا، ایشوز فیس کیے، عوام مخالف قانون سازیوں کو روکنے کی کوشش کی، خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے اور وسائل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔ اسمبلی میں ہمارا رول جمہوری ہوتا ہے طاقت سے روکا نہیں جاسکتا۔ ہماری طرف سے غلطی کوتاہی اور سستی ہوسکتی ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہماری ٹیم نے اس عرصے میں قوم کے ساتھ خیانت نہیں کی۔ میرے ساتھ یہ سب آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ مجھ سے جدا کرنے کے لیے وزارت و مراعات کی آفرز آئیں لیکن ان سب نے مزاحمت کی اور اپوزیشن کے وقار میں اضافہ کیا۔ ان تمام احباب کی صحت و سلامتی اور کامیابی و کامرانی کے لیے دعا گو ہیں۔

12:37 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top