تحریک طالبان پاکستان کے تکفیری وہابی دہشت گردوں کا قرآن سر پر رکھ کر شیعہ قتل عام کا اعلان

26 نومبر, 2025 04:43

شیعیت نیوز: ضلع کرم خصوصاً پاراچنار ایک بار پھر تکفیری وہابی دہشت گردوں کے رحم وکرم پر، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز کا قران مجید سر پر رکھ کر شیعہ نسل کشی کا اعلان ، سکیورٹی ادارے ایک بار پھر خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بگن میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمران مقبل اور افضل نے عوامی اجتماع میں سرپر قرآن مجید رکھ کر قسم کھا ئی ہے کہ ہم اہل تشیع کا قتل عام کرینگے ، جب اور جہاں اہل تشیع مل جائے اُسے ذبح کرکےقتل کرینگے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سفاک دہشت گرد وں کے سرغنہ کھلے عام شیعہ قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، پیر غلامان و خادمانِ حسینی کانفرنس، پاکستانی شاعرہ،مصنفہ اور ادیبہ معصومہ شیرازی کیلئے خصوصی اعزاز

اس اجتماع میں اور بھی شریک افراد نے قرآن مجید کے نسخے سروں پر اٹھا کر شیعہ قتل عام کی قسم کھائی اور کہا کہ ہم سب مل کر علی زئی پر حملہ کرینگے اور ضلع کرم میں اہل تشیع کو بے دردی سے ذبح اور قتل کرینگے۔

واضح رہے کہ اتنی کھلم کھلا دھمکیوں کے اور دہشت گرد حملوں کے باجود ہمارے قانون نافذ کرنےوالے بگن کے علاقے میں ان خطرناک دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔

2:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top