علامہ ناظر عباس تقوی کی وحدت ہاؤس آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت
شیعت نیوز : کراچی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وحدت ہاؤس، ضلعی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم جعفر طیار سوسائٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی اور ان کے بھائی سید ظہیر عباس رضوی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیدہ فاطمہؑ کی سیرت پر عمل امت کو تفرقے سے نجات دے سکتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اس موقع پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت یعقوب شہباز، رہنما ایم ڈبلیو ایم کراچی علی نیئر، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند التمش ترابی، تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے رہنما برادر حسین، برادر عدنان، وائس چیئرمین غازی عباس ٹرسٹ اختیار امام رضوی، سیکریٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر رضا حیدر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔







