سیدہ فاطمہؑ کی سیرت پر عمل امت کو تفرقے سے نجات دے سکتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

25 نومبر, 2025 16:47

شیعت نیوز: دخترِ رسول اکرم ﷺ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دلسوز موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت اور طرزِ زندگی پر عمل امت کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام تعزیت میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، خاندانِ عصمت و طہارت کے چاہنے والوں اور تمام مومنین کو ایامِ شہادتِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم فرزند شہید علی ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ کی 25 ویں برسی

انہوں نے کہا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات امت مسلمہ کو استقامت، بیداری اور استکبار کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا درس دیتی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسی گھرانے کی روشنی میں اتحاد، اخوت اور دینِ حقیقی کی پہچان ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک امت مسلمہ اہلِ بیت علیہم السلام کی حقیقی تعلیمات، درک اور مفہوم سے آشنا نہیں ہوتی، اس وقت تک امت میں انتشار اور باہمی اختلافات موجود رہیں گے۔

انہوں نے مسلمانانِ عالم سے اپیل کی کہ خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا کے سیرت و کردار سے رہنمائی لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے اور باطل قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

2:51 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top