ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم فرزند شہید علی ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ کی 25 ویں برسی

25 نومبر, 2025 11:13

شیعت نیوز: شہید علی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم فرزند اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق خاص تھے۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے سچے پیرو اور عاشق محمد و آل محمد علیہم السلام تھے۔

علی ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ کو 25 برس قبل، 25 نومبر 2000ء کی نصف شب، پاکستانی آرمیڈ فورسز کے اہلکاروں اور امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی سفاکانہ انداز میں چکوال ڈسٹرکٹ کے علاقے جوہر آباد میں ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا تھا۔

شہید علی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے وہ پہلے شہید ہیں جنہیں امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیا۔ یہی نہیں بلکہ ان کی زوجہ محترمہ بھی اس سفاک آپریشن کے دوران شہید کر دی گئیں اور اپنے پیچھے دو معصوم بچیاں اور ضعیف والدہ کو اللہ اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔ شہید ناصر صفوی کے خلاف پورے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور ان کی خواہش تھی کہ شہید علی ناصر صفوی کو زندہ گرفتار کیا جائے، لیکن غلام مولاحسینؑ نے اپنے آقا کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ظالموں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی قبول نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا یومِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر پیغام

شہید ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ کی بے رحمانہ شہادت کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی بڑی بڑی تنظیموں اور قومی شخصیات نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تھی، جس کی بنا پر شہید ناصر صفوی اور ان کی اہلیہ کا جنازہ ہسپتال میں کئی گھنٹوں تک لاوارثوں کی طرح پڑا رہا۔ تاہم قوم و ملت کا درد رکھنے والی کچھ شخصیات آگے بڑھیں اور شہید کی تجہیز و تکفین کا ذمہ لیا، مگر اس وقت کی ملت جعفریہ کی کسی بڑی اور نامور شخصیت نے خوف کے مارے علی ناصر صفوی کے جنازہ تک میں شرکت نہیں کی۔ بے حسی کی انتہا تو یہ ہے کہ آج 25 برس گزرنے کے بعد بھی ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں، خواص اور رہنما آج بھی اس عظیم سپوت کی شہادت سے متعلق بات کرنے سے کترا رہے ہیں۔

شیعہ نیوز کے تمام قارئین سے شہید علی ناصر صفوی اور ان کی شہید اہلیہ کے لیے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

4:26 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top