حسینیہ امام خمینی تہران میں؛ رہبر انقلاب کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی شامِ شہادت کی مجلس عزا کا انعقاد
شیعت نیوز: اس مجلسِ عزا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں امر بالمعروف اور نہی از منکر کے سماجی اور مؤثر پہلوؤں اور ان کے محاذِ حق پر اثرات کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے قول و عمل سے محاذِ حق کے سب سے بڑے معروف یعنی حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی حفاظت کی، اور بالاترین منکر یعنی ولایت کے راستے سے انحراف کو روک کر درحقیقت "محافظِ محاذِ حق” کا کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قم مقدس میں موکب “راہیانِ ولایت” کا شاندار انعقاد
قابل ذکر ہے کہ اس مجلسِ عزا سے ذاکر و مداحِ اہلبیت علیہم السلام جناب محمود کریمی نے بھی حضرت صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مصیبت میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔







