پاکستان میں شیعہ سنی دونوں نے مل کر تعمیر پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کیں، علامہ اشفاق وحیدی
شیعیت نیوز : اس ملاقات میں موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز میں چہرے نہیں، نظام بدلنے اور عوام کے حقوق کی پاسداری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ کی دوسری مجلس، رہبر معظم کی شرکت
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ہمیشہ ملکی استحکام اور نوجوانوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، دونوں نے مل کر تعمیرِ پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کیں۔
انہوں نے دہشت گردی و فرقہ واریت کے ناسور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایسے عناصر پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے استعمار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، جن کا کسی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ شیعہ اور سنی نے مل کر تعمیرِ پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کیں اور ملکی استحکام کے لیے بھی دونوں مل کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ایسے عناصر کی ہم ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ شکنی کرتے ہیں جو عوام کے دلوں کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتحاد و وحدت، اخوّت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے علماء کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔







