27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی ملک گیر اپیل پر ملتان میں بڑا مظاہرہ

22 نومبر, 2025 18:42

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ ملتان میں نمازِ جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سید عترت کاظمی اور علامہ مجاہد جعفری نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے، علامہ ناظر عباس

مظاہرین نے "پاکستان زندہ باد”، "آئینِ پاکستان زندہ باد”، اور "27 ویں آئینی ترمیم مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ آئینِ پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے۔ آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حاکمیت صرف اللہ کی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے۔ اس ترمیم سے کرپٹ اور ملک کے غداروں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جلدبازی میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں۔ آج ملک بھر میں آئین کی پامالی کے خلاف یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی ترامیم ملکی مفاد میں نہیں، جس طرح پاس کی گئی ہیں اسی طرح ختم ہوں گی۔

اس موقع پر علی رضا حسینی، حسن رضا حیدری، حسنین رضا، ہادی گردیزی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

11:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top