علامہ سید ساجد نقوی کا فیصل آباد کیمیکل فیکٹری حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد نقوی نے فیصل آباد کیمیکل فیکٹری حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار زخمیوں کو مکمل اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ انتظامیہ اس امر کا فوری نوٹس لے کہ کیمیکل فیکٹری کا گنجان آبادی میں ہونا لمحہ فکریہ ہے، جس کی ذمہ دار متعلقہ محکمے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف میں ہیئتِ طلاب سندھ کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حادثے کے باعث منہدم گھروں، عمارتوں اور متاثرین کے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات، ہنگامی نوعیت کے اقدامات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ کیمیکل فیکٹریوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے، جبکہ جن فیکٹریوں میں بوائلرز نصب ہیں ان کی فٹنس کی ازسر نو جانچ انتہائی ضروری ہے۔







