ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی البرق ڈویژن کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : فرنٹیئر کور کے البرق ڈویژن نے آج صبح کھوئی باڑہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے کی نشاندہی پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے کمین گاہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید
مزید بتایا گیا کہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی ممکنہ خطرے کے تدارک کے لیے مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔







