ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی کے 23 دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : سنٹرل کرم میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 23 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 23 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد ہلاک ہوئے، جب کہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں مزید 11 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔







