کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویشناک ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شہرِ قائد میں دہشت گردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیکورٹی اداروں سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
علامہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک جانب شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں تاکہ شہر میں پھیلی ہوئی بے چینی اور خوف کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔







