پنجاب حکومت کا بڑی کارروائی: کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کرین پارٹی کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد

19 نومبر, 2025 20:44

شیعیت نیوز : حکومتِ پنجاب نے کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کرین پارٹی کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جب کہ جماعت کے 9 اہم فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ اس کارروائی کے تحت صوبائی حکومت نے کالعدم تنظیم کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت جاز کیش اور دیگر تمام ڈیجیٹل والٹس کو بھی فوری طور پر بلاک کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں حالیہ کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر درخواست کرے گی کہ دیگر صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی سخت اور یکساں کارروائیاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید

اجلاس کے دوران شرکا کو بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے کے الزام میں اب تک 31 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

2:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top