پاکستان کی اقوام متحدہ میں فلسطین مخالف قرار داد کی حمایت
شیعیت نیوز: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے چین کے مقابلے میں امریکہ کے غزہ کے امن پلان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
یہ پلان غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی پر مہر تصدیق لگاتا ہے اور فلسطینیوں کی ریاست سے انکار کرتے ہوئے ان پر امریکہ کی سرپرستی میں فوج تعینات کرتا ہے، جو حماس سے اسلحہ چھین کر غزہ کو ایک تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کا دس سال بعد سوراپ-مند تجارتی راستہ کھولنے پر اتفاق
حماس نے امریکی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے امن فوج کو جارح سے تشبیہ دی ہے، جبکہ پاکستانی فوج بھی ان امن افواج میں شامل ہے، جو امریکی آشیرباد سے غزہ میں مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی میں استعمال ہوگی۔







