پاکستان اور ایران کا دس سال بعد سوراپ-مند تجارتی راستہ کھولنے پر اتفاق
شیعیت نیوز : پاکستان جلد ایران کے ساتھ سوراپ-مند تجارتی راستہ بحال کرنے جا رہا ہے، جو گزشتہ دس برس سے بند تھا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی حکام سے ملاقات کی، جس میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراسنگ کھولنے پر اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ جھوٹ بک رہا ہے، امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
مند، بلوچستان کے ضلع کیچ کی ایک اہم تحصیل ہے جس کی آبادی 50 ہزار سے زائد ہے۔ ماضی میں یہاں کے لوگ سرحدی تجارت پر انحصار کرتے تھے، تاہم راستے کی طویل بندش کے باعث مقامی آبادی اور تاجروں کو شدید معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
تجارتی راستہ بحال ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے چاول، تمباکو اور دیگر فصلیں ایران کو برآمد کی جائیں گی جبکہ ایران سے تیل، آٹا اور تعمیراتی سامان پاکستان آئے گا، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ فعال ہونے کی توقع ہے۔







