حماس کی لبنان میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

19 نومبر, 2025 11:59

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ امورِ خارجہ نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر بیان جاری کرتے ہوئے نسل کشی اور صہیونی رژیم کی فلسطینی عوام اور غزہ کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے ہر علاقائی یا بین الاقوامی اقدام، غزہ کی پٹی میں مؤثر انسانی امداد کی رسائی اور قابض صہیونی قوتوں کے مکمل انخلا کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قرارداد نمبر 2803 کے بیشتر مندرجات فلسطینی قوم کے جائز حقوق کے منافی ہیں اور غزہ پر ایک نظامِ قیمومیت نافذ کر کے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق خصوصاً حقِ خود ارادیت اور القدس شریف کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سلب کیا جا رہا ہے۔

ایران نے کہا کہ قرارداد کے مرتب کرنے والوں نے دانستہ طور پر اقوامِ متحدہ کے مرکزی مقام و کردار اور سابقہ قراردادوں کو نظر انداز کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی جارح رژیم کی جانب سے غزہ کے قبضے کو کوئی مشروعیت دینے، اسے تقسیم کرنے اور فلسطین کی واحد جغرافیائی وحدت سے جدا کرنے کو فلسطینی عوام کے آرمانوں کے منافی سمجھتی ہے اور اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ۔مدینہ شاہراہ پر ہولناک حادثہ، زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا کر تباہ، 42 بھارتی زائرین شہید

ایران نے بین الاقوامی فورسز پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی مکمل نگرانی میں عمل کریں اور ذمہ داری صرف جنگ بندی کے نفاذ اور انسانی امداد کی رسائی تک محدود ہونی چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری، خصوصاً جنگ بندی کے ضامن، قابض صہیونی رژیم پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطین میں قبضہ ختم ہو اور غزہ کی پٹی سے مکمل انخلا ممکن ہو۔

ایران نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق قبضے، نسلی امتیاز اور استعمار کے خلاف مزاحمت مشروع ہے اور فلسطینی قوم کا مزاحمت جائز جواب ہے، جو فلسطینی سرزمین پر جاری قبضے اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے مقابل ہے۔

مزید کہا گیا کہ فلسطینی مقدر اور حکمرانی سے متعلق تمام فیصلے فلسطینی قومی اتفاق و اجماع میں ہونے چاہیے اور کسی بھی بیرونی فریق کی تحمیل مردود ہے۔

ایران نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور تمام گذرگاہوں کی بحالی کو اولین ترجیح دیں اور صہیونی رژیم کی جاری جنایت اور فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔

بیان میں انتباہ کیا گیا کہ گزشتہ دو برس میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوتاہی اور بے عملی کے پیشِ نظر رکن ریاستوں کو جنگی مجرموں اور نسل کشی کے مرتکبین کا مواخذہ اور جواب دہ بنانا چاہیے۔

9:34 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔