رہبرِ معظم کی قیادت میں عوامی اتحاد نے عالمی استکبار کو مایوس کردیا: ایرانی صدر

16 نومبر, 2025 12:41

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کے لیے اختلافات ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی وجہ سے ملک اور معاشرہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے مولا علیؑ نے اپنے آخری وقت میں وصیت فرما کر لوگوں کے درمیان موجود اختلافات کو حل کرنے اور مصالحت کرنے کی سفارش کی۔

صدر پزشکیان نے عوام کے درمیان اتحاد کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل، امریکہ اور استعماری طاقتیں ایران سے مایوس ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام میدان میں موجود رہے۔ یہ مایوسی صرف دفاعی طاقت کا نتیجہ نہیں بلکہ عوامی اتحاد اور یکجہتی کا اثر بھی ہے۔ عوام نے میدان میں آکر استقامت دکھائی، رہبر معظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اور نعرہ بلند کیا: "ہماری جانیں رہبر پر قربان”۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا دشمن صرف صہیونی اسرائیل ہے، لبنانی اہل سنت عالمِ دین

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ کرکے غلطی کی، اور یہی جذبۂ استقامت ان کی مایوسی کا باعث بنا۔ اگر ہم اس اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں گے تو کوئی بھی قوت ہماری زمینی یا بحری سرحدوں کے خلاف جسارت کرنے کی جرأت نہیں کرے گی۔

ڈاکٹر پزشکیان نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم ہمیں شہید کرو اور سینکڑوں کو شہید کرو، تو ہمارے ہزاروں افراد اس ملک کی ترقی، خوشحالی اور عروج کے لیے سر اٹھا کھڑے ہوں گے۔

6:56 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔