بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : ہوید کے سرحدی علاقے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
یہ آپریشن ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں اس وقت بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کا دفاعی سسٹم توقع سے زیادہ طاقتور ہے، امریکی فائٹر پائلٹ
آر پی او سجاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔
آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور امداد اور تعاون پولیس کو حاصل رہا، جب کہ علاقہ مکینوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ اپنی مٹی کے امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔







