یمن کا دفاعی سسٹم توقع سے زیادہ طاقتور ہے، امریکی فائٹر پائلٹ

15 نومبر, 2025 11:22

شیعیت نیوز : امریکی عسکری ویب سائٹ ٹاسک اینڈ پرپس نے یمن کے فضائی دفاع کو توقع سے زیادہ طاقتور قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں امریکی بی-۵۲ طیارے کے ٹیسٹ پائلٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمن میں آپریشنز نے ثابت کیا کہ اس ملک کا فضائی دفاع انتہائی پیشرفتہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے فضائی دفاع نے امریکی جنگی طیاروں کے براہِ راست حملوں کو انتہائی پرخطر بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی اے ای اے میں نئی قرارداد سے تعاون کے راستے بند ہوں گے، ایران کا انتباہ

اس سے قبل روزنامہ الاخبار نے لکھا تھا کہ اسرائیل انصاراللہ یمن کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت سے سخت پریشان ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد تل ابیب کے سکیورٹی حلقوں میں انصاراللہ کے خلاف حکمتِ عملی پر بحث تیز ہو گئی ہے، جو یمن کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں پر اسرائیل کی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔

5:01 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔