شیخوپورہ میں ’’سیرتِ سیدہ فاطمہ الزہراءؑ‘‘ کے موضوع پر علمی سیمینار اور تنظیم سازی اجلاس
شیعیت نیوز : مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت پنجاب پاکستان کے زیرِ اہتمام ضلع شیخوپورہ میں تنظیم سازی و علمی سیمینار بعنوان ”سیرتِ سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا“ منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : 27 ویں آئینی ترمیم ، آج کی یہ آسانی کل کی قومی مشکل بن سکتی ہے،علامہ جواد نقوی
سیمینار کی صدارت مولانا گلزار حسین فیاضی، صوبائی صدر مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت پنجاب نے کی۔
تقریب سے علامہ رضا حسین عابدی، علامہ گلزار حسین فیاضی اور علامہ باقر مجلسی نے خطاب کیا۔
تنظیم سازی کے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا ذاکر حسین ذاکری سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے علامہ محمد علی مدبری (مدیر جامعہ دارالفلاح) کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع شیخوپورہ کا صدر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر مولانا گلزار حسین فیاضی نے ضلع شیخوپورہ کی نئی کابینہ سے حلف بھی لیا۔
علمائے کرام نے مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔







